ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ برگی میں پہاڑی ڈھلنے سے2گھنٹے تک ہائی وے بند

کمٹہ برگی میں پہاڑی ڈھلنے سے2گھنٹے تک ہائی وے بند

Sat, 01 Jul 2017 10:06:57    S.O. News Service

کمٹہ 30؍جون (ایس او نیوز)ہائی وے کی توسیع سے پیش آنے والی رکاوٹوں کے طور پر پہاڑیاں کھسکنے اور ٹریفک میں خلل پڑنے کا سلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہا ہے ۔ تازہ واقعے میں کمٹہ کے برگی میں پہاڑی کھسکنے سے نیشنل ہائی وے66 پر مٹی اور پتھروں کا ایسا ڈھیر جم گیا کہ پورے 2گھنٹوں تک ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ۔

پہاڑی کھسکنے کے بعدٹریفک کو دوسرے راستے سے موڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام بڑھتا گیا۔ پھر ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی کی مشینیں موقع پر پہنچ گئیں اور سڑک سے مٹی ہٹانے کے بعدگاڑیوں کی دو طرفہ آمد و رفت شروع ہوگئی۔اس دوران مسافروں کو بارش کی وجہ سے مشکلات اور انتظار کی کوفت سے گزرنا پڑا ۔عوام سڑک کی توسیع کے لئے ٹھیکے دار کمپنی کے غیر معیاری اور غیر سائنٹفک کام کو کوستے نظر آئے۔


Share: